اتھرے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو گولیاں ماردیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نوجوان کو گولیاں مار کر لہو لہان کردیا،مضروب کو تشویش نا ک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کو پکڑنے کامیاب نہ ہوسکی۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کا رہائشی موٹرسائیکل سوار عبدالرزاق ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ جب وہ سیکم نالہ کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم مسح ڈاکوئوں نے روک لیا گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 50ہزار روپے اور فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر ٹانگ میں گولی مار کر بری طرح زخمی کرکے فرار ہوگئے۔مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس تلاش و بسیار کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔چند روز قبل ڈاکوئوں نے سیم نالہ پر مزاحمت پر محنت کش کو مزاحمت پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں