43

اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر زمیندار کوگولی مار دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اتھرے ڈاکوئوں نے ساڑھے تین لاکھ چھین کر مزاحمت پرزمیندار کوگولی مار کر لہولہان کردیا مضروب کوتشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کوپکڑنہ سکی۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ جلی ترہانہ کا زمیندار مہرغلام فرید گھر سے منڈی جارہا تھا کہ راستے میں چارمسلح ڈاکوئوں نے گھیرلیا اورگن پوائنٹ پرتین لاکھ 65ہزار روپے کی رقم ،فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر گولی مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں