95

اتھرے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین کر نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بلوچنی کے علاقہ 96 رب میں اتھرے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زین زاہد ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر آ رہا تھا کہ جب 96 رب کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے سب کچھ حوالے کرنے کو کہا اور اسلح کے زور پر موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ اور گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑ نے میں کامیا ب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں