29

اتھرے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا

گوجرہ(نامہ نگار)اتھرے ڈاکوئوں نے ”گن پوائنٹ ”پرمتعددراہ گیروں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر گوجرہ کے چک نمبر94ج ب کا عدنان اشرف اپنی کار پر سوار چک نمبر91ج ب میں ولیمہ کی دعوت پر جارہاتھاکہ چک نمبر93ج ب کے قریب اسے موٹر سائیکل سوار چھ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 31سوسعودی ریال،ایک لاکھ روپے سے زائد مالیتی موبائل چھین لیاعلاوہ ازیں مذکورہ ڈاکوئوں نے اسی مقام پرچک نمبر97ج ب کے آصف اور ارشد کواسلحہ کے زور پرایک عددموٹر سائیکل، مجموعی طور13ہزارروپے نقدی اور دو عدد قیمتی موبائلزسے محروم کر دیا۔دریں اثناء چک نمبر314ج ب کا فلکشیر اپنے بھائی امجد جاوید اقبال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ڈجکوٹ روڈ پر جارہے تھے کہ انہیں تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میںموٹر سائیکل سوارچار نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر ان سے مجموعی طور پر37ہزارروپے،دو عددموبائل فونزاور چک نمبر276ج ب کے محمد شفیق اور محمد ارشد سے 45ہزارروپے وموبائل فون چھین لئے جبکہ تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر341ج ب کا محمد محسن کو موٹر سائیکل پر سوارجاتے ہو ئے دو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر17ہزارروپے سے زائد کی نقدی و30ہزارروپے مالیتی موبائل چھین لیا۔ اورچک نمبر247گ ب کے محمد سرورکواس کی اہلیہ سمیت موٹر سائیکل پرسوارگائوں واپس جاتے ہوئے چک نمبر243گ ب نہر پل کے قریب دونامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر ان سے اسلحہ کے زور پردولاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات،موٹر سائیکل نمبر6671اے ڈی ایم ،8ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔تھانہ سٹی،صدراور نواں لاہور پولیس کو وارداتوں سے آگاہ کر دیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں