52

اتھرے ڈاکوئوں نے 2نہتے شہریوں کو گولیاں مار دیں

فیصل آباد ، جڑانوالہ (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو گولی اور گھر کے سربراہ کو بٹ مار کر لہولہان کر دیا، اقبال سٹیڈیم کے قریب کار سوار فیملی کو لوٹ لیا گیا جبکہ اوباش افراد نے تین خواتین کو بے آبرو کر دیا، طالبہ اور نوجوان سمیت 5خواتین کو اغواء کر لیا گیا، پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ سے دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ 97 رب میں مسلح ڈاکوئوں نے اویسیہ مل کا گیٹ نہ کھولنے پر سکیورٹی گارڈ حسنین سکنہ پیرمحل کو گولیاں مار دی۔ جبکہ مکوآنہ میں عبدالحمید کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر گھر کے سربراہ عبدالحمید کو پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح لہولہان کر دیا۔ اقبال سٹیڈیم کے قریب خیام ہوٹل کے باہر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار عمر اقبال اور اسکی فیملی کو ہراساں کر کے 80ہزار روپے نقدی’ 500 امریکی ڈالر’ 300 ریال اور لاکھوں کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ اوباش افراد نے مدینہ ٹائون کے علاقہ فخرآباد کی رہائشی رضیہ بی بی کو سبز باغ دکھا کر اقبال نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 65 گ ب کی کلثوم بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم طاہر نے اسکی جواں سالہ بیٹی (ت) کو ہوس کا نشانہ بنایا، گٹ والا کے قریب اسد حیات کی 6 سالہ بیٹی خدیجہ کو اوباش ملزم حسیب نے زیادتی کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلزکالونی کے رہائشی تصدق حسین نے بتایا اسکی 13سالہ بیٹی خدیجہ ایم سی ہائی سکول اضافی آبادی نمبر2 میں تعلیم حاصل کرنے گئی واپس نہ آئی، شبہ ہے کہ نامعلوم نے اغواء کر لیا۔ 263 رب میں ساجد علی کی اہلیہ پروین کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، روشن والا کے علاقہ 243 رب کے امانت علی نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا کہ اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان اسکی اہلیہ سویراں بی بی’ 6 سالہ بیٹی سحر اور 2سالہ سائرہ کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ نواحی گائوں 145 گ ب کے ریاست علی کا کہنا ہے کہ ظفر وغیرہ نے اسکی نابالغہ بیٹی کو اٹھا کر لے گئے’ گوجرہ روڈ سمندری کے رہائشی طارق نے بتایا کہ فریاد وغیرہ نے اسکی طلاق یافتہ بیٹی (ک) کو اغواء کر لیا۔ 266 رب کے ظہیر نے بتایا کہ اسکا 14 سالہ بھتیجا احمد ولد مزمل لاہور سے مہمان آیا ہوا تھا کہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا، پتہ چلا کہ نامعلوم نے اغواء کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں رضاآباد کے علاقہ 219 رب کے رہائشی واجد علی نے بتایا کہ وہ کزن اکبر کے ہمراہ دکان بند کر کے گھر آ رہا تھا کہ 219 رب کے قریب عرفان وغیرہ نے عداوت کی بناء پر فائرنگ کر کے کزن اکبر علی کو بری طرح زخمی کر دیا۔ جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 64 ج ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے اسکے بھائی ماجد کو بری طرح زخمی کر دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں دوران ڈکیتی ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ٹانگ میں گولی مار کر 45سالہ شخص کو زخمی کر دیا،وقوعہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں دوران ڈکیتی ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شوکت کی ٹانگ زخمی کر دی اور فرار ہو گئے اطلاع پر سب انسپکٹر تھانہ لنڈیانوالہ ارسلان،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں