اتھرے کانسٹیبل کی نکے تھانیدار کے ساتھ ہاتھا پائی

جڑانوالہ(نامہ نگار) بھائی کو حراست میں لینے پر تھانہ صدر میں تعینات اتھرے کانسٹیبل نے نکے تھانیدار پر مبینہ طور پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی،گالم گلوچ اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 121 گ ب میں حلقہ پٹواری سلیمان مبینہ طور پر پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کر رہا ہے جس پر اے ایس آئی شمشیر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور کالر ذیشان اور حلقہ پٹواری سلیمان کو تھانہ صدر لیکر آ گیا جس پر کانسٹیبل ارسلان بھی تھانہ صدر پہنچ گیا اور اپنے بھائی پٹواری سلیمان کو پکڑنے پر نکے تھانیدار شمشیر کیساتھ مبینہ طور پر ہاتھا پائی شروع کر دی اور گالم گلوچ کی جس پر وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں کے مابین بیچ بچا کروایا تھانہ کے اندر کانسٹیبل اور نکے تھانیدار کے مابین ہاتھا پائی کے معاملہ کو مبینہ طور پر دبایا گیا ہے جبکہ جڑانوالہ کی اہم سیٹ پر تعینات پولیس افسر نے مبینہ طور پر ابھی تک کوئی نوٹس نہ لیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں