فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ میں اجتماعی زیاد تی کے مقدمہ میں ملزمان کی ضمانت کروانے والے مدعی کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف اینٹی ریپ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایس آئی یو نشاط آباد کے سب انسپکٹر سہیل اختر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ نشاط آباد کے مقدمہ نمبری 96/26 بجرم 375A/292 میں مدعی مقدمہ نزاکت علی ولد لیاقت علی سکنہ 56 ج ب گھیالہ نے حدود کیس میں ملوث ملزمان علی رضا ولد صالح’ وسیم ولد عارف’ احمد یار ولد یوسف’ احمد عرف لاہوری اور رحمان عرف بلال پسران مشتاق کے حق میں بیان دیا اور ان کی ضمانت کروانے میں مدد فراہم کی۔ جس پر تفتیشی آفیسر نے انکوائری کی تو مدعی مقدمہ نزاکت علی ملزمان سے سازباز ہو کر عدالت میں ان کے حق میں بیان دیا، جس پر مدعی مقدمہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔



