احاطہ کی تقسیم کا جھگڑا تشدد سے نوجوان چل بسا

ڈجکوٹ (نامہ نگار) چارپائی کے پاوے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 277رب سیتلاں میں 30سالہ نوجوان لال حسین کا اپنی بھابھی کے ساتھ احاطہ کی جگہ کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ شب تلخ کلامی بڑھ گئی اور جھگڑے کے دوران مقتول لال حسین کی بھاوج روبانہ کے بھائی نے پاوے کا وار لال حسین کے سر پر کیا جس سے لال حسین کی موت واقع ہو گئی، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ ڈجکوٹ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں