27

احتجاج کرنیوالوں کا گروہ اپنے کردار سے ختم ہوگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ فائنل کال کے نام پر احتجاج کرنے والوں کاگروہ اپنے کردارسے ختم ہو گیا ہے، بشریٰ بی بی نعشیں گرانے کے ٹارگٹ لے کر آئیںجوپوراکرکے فرارہوگئی۔ا میدہے اب کوئی بھی باہرنہیں نکلے گا۔اموات کے ذمہ دار بانی اور اسکی اہلیہ سمیت تمام ارکان ہیں جو قانون کی گرفت میں رہیں گے- ان کا کہنا تھا کہ اب پورے ٹولے میں اختلافات ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ کسی کی کوئی قیادت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملنے والی حکومت میں شریف خاندان سمیت عام کارکنوں کے خلاف جوظلم جھوٹے مقدمات ہوئے وہ ریکارڈ کاحصہ ہیں مگرمسلم لیگ ن نے کبھی جلائو گھیرائو کی سیاست نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں