احترام آرڈیننس کی خلاف ورزیوں پر متعدد ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس سیل

رحیم یار خان(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکانزم کو موثر اور فعال بنا دیا گیا ۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی، اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی اور ماہ مقدس کے تقدس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس اور مجسٹریٹس نے بھرپور کارروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشی، ناپ تول میں کمی، ذخیرہ اندوزی اور احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤ ن جاری ہے۔ ماہ فروری کے دوران ضلع میں تعینا ت 53پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 37ہزار 175انسپکشنز انجام دیں۔ کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب 518 دکانداروں کو 15لاکھ روپے سے زائد جرمانے ، 3مقدمات درج کیے گئے، 19دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 66افراد کو جیل بھجوا دیا گیااسی طرح احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلا ف ورزیوں پر پیرا فورس نے ایس ڈی ای او ضیا اللہ گوندل کی سربراہی میں متعدد ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں