142

احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے

کمالیہ(نامہ نگار) احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کی کاروائیاں ، متعدد دوکانداروں و ریسٹورنٹس مالکان کو جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرغزالہ یاسین چدھڑ نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کمالیہ شہر و اطراف میں ہوٹلز مالکان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے’ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں صرف سرکاری لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن اور ہسپتال میں مریضوں اور مسافروں کے لیے ہوٹلز کو کھولنے کی اجازت ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں ماہ صیام میں احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جس پر کاروائی کی گئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں