احترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزیاں ،انتظامیہ تماشائی

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)ماہ مقدس کے دوران دن کے اوقات میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کے اسٹالز کی کھلے عام سرگرمیوں پر سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں اور دیگر سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے تقدس اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دن کے اوقات میں کھانے پینے کے اسٹالز بند ہونے چاہئیں، تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے شہریوں کے مطابق منچن آباد میکلوڈ گنج اور منچن آباد سمیت پورے علاقے میں دن بھر ہوٹل ، سموسے اور پکوڑے وغیرہ کے اسٹالز کھلے رہتے ہیں، جہاں روزہ خور افراد کھانے پینے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اس صورتحال سے روزہ دار افراد کی دل آزاری ہوتی ہے مذہبی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ مقدس کے احترام کے لیے واضح ہدایات کے ساتھ احترام رمضان آرڈیننس موجود ہے لیکن اس کے باوجود عمل درآمد نہ ہونا متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے اسٹنٹ کمشنر منچن آباد عتیق اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درامد کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں