150

احترام رمضان آرڈی نینس پرعملدرآمد کروایا جارہاہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ ڈی او انڈسٹریز نے ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی از سر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو جیل بھجوائیں تاکہ کسی کو اوورچارجنگ کی جرات نہ ہو۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خصوصی طور پر دوپہر سے شام تک بھی مارکیٹس میں موجود رہیں اور مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کو نکیل ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں