فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں، صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگر نے کہا ہے کہ رمضان رحمتوں اور بر کتو ں کا مہینہ ہے ،اس میں ہمیں اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ احترام رمضان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے علما مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں دلوں سے نفرت، کینہ اور بغض ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، ایثار اور اتحاد واتفاق کا مہینہ ہے جس میں ہمیں نہ صرف اپنی عبادات اور دعاں پر توجہ دیناہے بلکہ اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور متوسط طبقہ کا خیال رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ احترام رمضان آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس بابرکت مہینہ کی برکات سے مرحوم و شہیدا وطن کی مغفرت فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں رمضان کے پیغام کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
