58

احتساب نہیں صرف معیشت شہباز شریف پارٹی بیانیے پر نواز شریف کو منانے میں کامیاب

لاہور (بیوروچیف)صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف لندن میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پارٹی کے مثالی تعلقات کو خراب نہ کرنے پر قائل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 18ستمبر کو نواز شریف کی جارحانہ تقریر کے بعد شہباز شریف کو پاکستان واپسی کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی واپس لندن جانا پڑا، اس تقریر میں نواز شریف نے 2017 میں ان کی حکومت کو گرانے میں مبینہ طور پر ملوث سابق جرنیلوں اور ججوں کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔نواز شریف کی جانب سے اِس کڑے احتساب کے مطالبے نے پارٹی کے بہت سے رہنماں، خاص طور پر شہباز شریف کو تشویش میں مبتلا کر دیا اور نواز شریف کی جانب سے ایسے بیانات جاری رہنے کی صورت میں وہ طاقتور حلقوں کے ممکنہ ردعمل سے چوکنا ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں