احتشام کیانی نے سنوکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) احتشام کیانی نے سنوکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سنوکر ٹورنامنٹ سنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں احتشام کیانی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آصف ملک کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممتاز حریت رہنما الطاف احمدبٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔احتشام کیانی کو وننگ ٹرافی کے علاوہ بیس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا میڈل کا انعام ملا، سینئر فوٹو جرنلسٹ عارف شیخ کی طرف سے ونر احتشام کیانی کو خوبصورت اور قیمتی گھڑی جبکہ رنر اپ آصف کیانی کو تین ہزار نقد انعام الگ سے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں