احد میر اور عظمیٰ بیگ کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور احد رضا میر کی جانب سے ایک تقریب کے دوران ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو تنقید کا سامنا ہے۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دونوں کو بے تکلفی سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے سیلفی بھی بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گلے ملنے کے دوران کسی معاملے پر ایک دوسرے سے گفتگو بھی کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مسلسل کافی دیر تک ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوتے ہیں، جس وجہ سے صارفین نے ان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔بعض صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عظمی بیگ چند ڈراموں میں احد رضا میر کی والدہ اور یہاں تک کہ نانی کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں