احسان اللہ نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے ریٹائرمنٹ بھی واپس لے لی

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر احسان اللہ نے اپنے بیان پر معاف مانگتے ہوئے ریٹائرمنٹ بھی واپس لے لی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے پک نہیں کیا تو لوگ بھی باتیں بنانے لگے تھے میں نے جذبات پر آکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ محنت کروں گا اور جن لوگوں نے پک نہیں کیا ہے وہ مجھے منتخب کریں گے۔احسان اللہ نے کہا کہ انجری اب ٹھیک ہے بولنگ کررہا ہوں، بولنگ اسپیڈ 135سے 140آرہی ہے کوشش ہوگی کہ اس سے زیادہ اسپیڈ آجائے اور 150سے بولنگ کرنے لگوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے لوگوں کو خوش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کل رات غلط فیصلہ کیا تھا فرنچائز سے بھی معذرت کرتا ہوں مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کا شکر گزار ہوں کے بولنگ کے لیے بلایا اور میں پھر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں