احمد حسین پلک جھپکتے میں سپرمین بن گئے

دبئی(سپورٹس نیوز) نوجوان پاکستانی فیلڈر احمد حسین نے بھارت کے خلاف انتہائی چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپرمین کیچ لیکر سب کو ششدر کردیا۔گزشتہ روز آئی سی سی اکیڈمی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نوجوان فیلڈر احمد حسین نے ویدانت ترویدی کا اتنا مشکل کیچ تھاما کہ بھارتی بیٹر حیرت زدہ رہ گئے۔انڈر19 اسپنر نقاب شفیق نے جو اپنا تیسرا اوور کررہے تھے انھوں نے ایک وائیڈ ڈلیوری کی، جس ویدانت ترویدی نے پوائنٹ ریجن کی طرف بانڈری کیلیے کٹ کرنا چاہا۔تاہم احمد حسین نے بال کی طرف اس طرح لپکے جیسے ان میں بجلی بھر گئی ہو اور سپرمین کی طرح پلک جھپکتے میں بال کو یوں دبوچا کہ شائقین اور بیٹر خود دنگ رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں