احمد شہریار خاں کی جیت کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے،امین بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سی سی 1 کے رہائشیوں کی مشاورت سے چوک گھنٹہ گھر میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ مکی مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ چوک گھنٹہ گھر کے صدر عبدالوحید ببر’ فورڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ’ گوردوارہ گلی کے سابق صدر رانا شعیب ٹھاکر’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری سہیل بٹ’ جامع گلی کے صدور بابر اسلام’ طارق رحمانی’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور ساجد’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار’ ماجد امین بٹ’ شیخ صابر کے علاوہ آٹھ بازاروں کے رہائشیوں نے بھرپور شرکت کی’ محمد امین بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے اور ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں’ ہماری درخواست پر آٹھ بازاروں میں کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا مگر ابھی بھی تاجر طبقہ مختلف مسائل کا شکار ہے جنہیں تاجروں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا’ انہوں نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں اور ممبران سے کہا کہ گھر گھر جا کر رانا احمد شہریار خاں کیلئے ووٹ مانگیں اور انہیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروانے کیلئے سردھڑ کی بازار لگا دیں’ اس سے قبل صحت یابی کے بعد محمد امین بٹ پہلی مرتبہ چوک گھنٹہ گھر پہنچے تو سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ ذیشان ظفر’ شیخ یوسف گچھا’ حافظ طاہر جمیل’ وحید ببر’ وسیم ذبیع اللہ’ چوہدری خالد جٹ’ رانا شعیب ٹھاکر’ سہیل بٹ’ بابر اسلام’ خالد جٹ’ عبدالشکور ساجد’ چوہدری اکرام’ ماجد امین و دیگر عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں’ انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور اللہ کے شکرادا کیا جس نے شہر کے ہردلعزیز لیڈر امین بٹ کو صحت کاملہ عطاء کی اور وہ دوبارہ تاجروں کی خدمت کیلئے تیار ہیں’ اس موقع پر صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ ذیشان ظفر’ حافظ طاہر جمیل و دیگر مقررین نے کہا کہ امین بٹ کے بغیر آٹھ بازاروں کے تاجر لاوارث ہو گئے تھے’ امین بٹ تاجروں کی طاقت ہیں’ ہم آج انتہائی خوش ہیں کہ امین بٹ صحت یاب ہو کر دوبارہ ہم میں موجود ہیں’ ڈاکٹروں نے ابھی بھی امین بٹ کو ریسٹ کی ہدایت کی ہے مگر یہ ان کا تاجروں سے پیار اور محبت ہے جو انہیں دوبارہ ہمارے درمیان لایا ہے ہماری دیا ہے کہ وہ بہت جلد تاجروں کی عملی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں اور پہلے کی طرح تاجروں کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں