1

اختلاف رائے کو کبھی بھی نفرت یا تقسیم میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے

سرگودہا(بیورو چیف) یونیورسٹی آف سرگودھا کا بارہواں کانووکیشن اختتام پزیرہو گیا، کانوو کیشن کے تیسرے روز اور آخری روز فیکلٹی آف میڈ یکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی، سائنسز اور سوشل سائنسز کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کے ہمراہ اکڈیمک پروسیشن کی آمد سے ہوا۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے وائس چانسلر کے ہمراہ مختلف تعلیمی پروگرامز کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔اپنے افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران یونیورسٹی آف سرگودھا میں تعلیمی معیار، نظم و نسق اور انتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنیادوں پر استوار کیا گیا، جس کا اعتراف عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنے والے اداروں میں یونیورسٹی کی مسلسل شمولیت سے ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی شعبہ جات کا باقاعدہ سالانہ جائزہ، بین الاقوامی علمی کانفرنسوں کا انعقاد، جدید تدریسی نظام، جدید طلبہ سہولت مرکز اور 2.7 میگاواٹ سولر توانائی منصوبہ یونیورسٹی کی نمایاں کامیابیاں ہیں۔ صوبائی وزیر نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ صرف ملازمتوں کے انتظار کے بجائے جدت، خود انحصاری اور عملی جدوجہد کو اپنائیں کیونکہ نوجوان نسل میں معاشرے کو مثبت سمت دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں