جڑانوالہ(نامہ نگار)اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ کیخلاف سی پی او دفتر پہنچ گیا،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سلطان مارکیٹ کھرڑیانوالہ میں سمیع اللہ جٹ کی والدہ اور ہمشیرہ کا شاپنگ سینٹر والوں سے شاپنگ کے دوران ریٹ کے بحث مباحثے پر تلخ کلامی سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں سمیع اللہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ۔ ایف ائی ار میں لڑائی جھگڑے کی بجائے دکان کی توڑ پھوڑ اور چوری ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔جس پر سمیع اللہ جٹ وکلا کے ہمراہ سی پی او فیصل اباد محمد علی ضیا کے سامنے پیش ہوا اور بذریعہ درخواست ایس ایچ او افضل چیمہ کے خلاف اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال پر مدعی عرفان اشرف باجوہ سے ساز باز ہو کر اصل حقائق سے ہٹ کر غیر قانونی چوڑی ڈکیتی اور دکان کی توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کرنے کا الزام لگایا ہے،سمیع اللہ جٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک شریف شہری ہوں۔
29