اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تھانیدار سمیت 7اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اختیارات کا غلط استعمال کرنے’ منشیات فروشوں کو چھوڑنے کے الزام میں تھانیدار سمیت 7پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں ایف آئی یو اقبال ٹائون میں تعینات اے ایس آئی غازی اشفاق’ کانسٹیبلان عمران’ طارق اور حسن اقبال نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے بعد مک مکا کر کے چھوڑ دیا تھا۔ جس پر ایس پی اقبال ٹائون نے دوران انکوائری جرم ثابت ہونے پر معطل کر دیا۔ تھانہ سمن آباد میں تعینات اے ایس آئی سہیل اختر کو ٹریفک ملازمین سے الجھنے کی بناء پر اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا۔ ایس پی لائلپور ٹائون عابد حسین ظفر نے مس کنڈکٹ پر محرر تھانہ رضا آباد حوالدار عرفان احمد اور نائب محرر معظم کو معطل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں