35

اخراجات کی مرحلہ وار وصولی ،حج درخواستوں میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حج اخراجات کی مراحل میں وصولی کے باعث حج درخواستوں میں ریکارڈاضافہ ہواہے پہلے دس روز29ہزار 195حج درخواستیں موصول ہو گیئں۔ دستاویز کے مطابق 29ہزار 15میں سے28ہزار 895سرکاری حج،300عازمین نے اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت درخواستیں دیں، گزشتہ برس ابتدائی دس روز میں 1300درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، 23ہزار 199حج،6ہزار 50عازمین نے مختصر حج کی درخواستیں دیں، 17ہزار 360درخواست گزاروں نے قربانی کیلئے الگ رقم جمع کرائی۔عازمین کو قربانی کیلئے 55ہزار500روپے الگ ادا کرنا ہوں گے ، اسپانسر شپ کیلئے حج اخراجات 4ہزار 225ڈالر یکمشث ادا کرنے ہوں گے، سرکاری حج اسکیم میں دو لاکھ درخواست کے ساتھ جمع کروانا لازم ہے، قرعہ اندازی میں نام آنے کی صورت میں4لاکھ،بقایارقم 10فروری تک ادا کرناہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں