اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے اہم اداروں کو مستحکم بنانا ضروری ہے ۔ اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے ان میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ اورانتظامیہ کی میر ٹ پر تعیناتی ضروری ہے ۔ اداروں کی خود مختاری اور میرٹ پر فیصلوں کے بغیر ملکی و غیر ملکی سرمایہ بڑھانا مشکل ہے۔ ا نہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زیادہ وقت ایسا گزرا ہے جب اداروں میں گورننس کا فقدان رہا ہے فیصلے میرٹ پر نہیں کئے گئے اور سیاسی مداخلت عروج پر رہی جس سے بہت سے ادارے تو مفلوج ہو گئے جبکہ زیادہ تر کارکر دگی مایوس کن حد تک گر گئی ۔ جب اہم ادارے زوال پذیر ہونگے تو ترقی کی رفتاری کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں