اداکارائوں پر بلا وجہ تنقید افسوسناک ہے’وجاہت رئوف

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر وجاہت رئوف نے معروف اداکارائوں کو غیر معیاری تبصروں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں معروف اداکاراں مرینہ خان، نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کی طرف سے ڈراموں پر غیر معیاری تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان اداکارائوں کو ڈراموں کی کہانی، کرداروں اور ڈائریکشن کا تجزیہ کرنا چاہیے لیکن بے معنی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہانی سے اختلاف تو ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ نے صرف کپڑوں، کپ کے رنگ یا جرابوں پر بات کرنی ہے تو یہ معقول تنقید نہیں ہے ۔ تنقید کا بھی معیار ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں