اداکارائوں کو مردوں جیسا لباس نہیں پہننا چاہیے

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ آج کی اداکارائوں میں نفاست اور نزاکت ختم ہوگئی ہے۔حال ہی میں شاہدہ منی نے نجی ٹی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو انہوں نے موجودہ دور کی اداکارائوں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ ان کے مطابق آج کی اداکارائوں میں روایتی نفاست کم ہوتی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ آج کی اداکارائیں خوبصورت نہیں ہیں، مگر ایک بات ضرور کہوں گی کہ یہ لڑکوں کی طرح ہوگئی ہیں، ان میں وہ نزاکت اور دلکشی اب نظر نہیں آتی جو پہلے خواتین سے منسوب ہوا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آج کل کی اداکارائیں قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور دلکش بھی لگتی ہیں، ان میں کوئی خامی نہیں اور وہ اچھا کام کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں