اداکاردانش تیمور کے فالوورز میں مسلسل اضافہ

کراچی (شوبز نیوز) ناموراداکار دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔ دانش تیمور کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہوگئے ہیں،اس کامیابی نے ناصرف ان کے مداحوں کو خوش کیا بلکہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کو بھی بے حد فخر کا موقع دیاہے۔عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دانش تیمور کے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں سراہااور لکھا کہ ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ضرور ہے کہ لوگ دانش کو دل سے چاہتے ہیں اور ان کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں