اداکارہ اریبہ حبیب دوبارہ شوبز میں آنے کیلئے تیار

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیر با دکہہ دیا تھا تاہم اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو بڑی خبر سنادی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوبز کے مستقبل سے متعلق اہم خبر ناظرین کو دے دی۔انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ماہ رمضان کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کی تیاری کررہی ہوں اس سلسلے میں ایک ڈرامے کو شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔ماڈلنگ سے ڈراموں کی جانب آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں مقامی ہوٹل میں فیملی کے ساتھ چائے پینے گئی تھی تو وہاں آڈیشن ہورہے تھے تو میں نے بھی دے دیا اور اگلے دن مجھے کال آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں