اداکارہ اقراء کو کینیڈا میں ایک تقریب میں پسند کیا تھا

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ مجھے کینیڈا صرف ایک وجہ سے پسند ہے کہ 6 سال قبل ٹورنٹو میں ایک ایوارڈ شو کے دوران میں نے اداکارہ اقرا عزیز کو پسند کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان جا کر ان سے شادی کر لی تھی۔ ایک انٹرویو میں یاسر حسین نے کہا کہ ایوارڈ شو میں اقرا عزیز کا موبائل فون گم ہو گیا تھا جہاں 12 ہزار لوگوں میں سے صرف میں نے فون ڈھونڈ کر دیا تھا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گوگل نے میری جائے پیدائش غلط لکھی ہوئی ہے، میں پشاور نہیں کراچی میں پیدا ہوا اور میرا بچپن راولپنڈی میں گزرا۔یاسر حسین نے کہا کہ پاکستان کے اسپتالوں اور خیراتی اداروں کے لیے مجھے مانگنے میں کوئی شرم نہیں ہے، یہ بات میں نے عبد الستار ایدھی سے سیکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں