اداکارہ انجلین نے کینسر کیخلاف جنگ جیت لی

کراچی (شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ اورہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کے خلاف اپنی کامیاب جدوجہد کے بعد خوشخبری سنائی ہے کہ وہ فی الحال کینسر سے پاک ہیں۔انجلین ملک کو چند سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے سفر سے آگاہ کرتی رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ حالیہ اسکین صاف ہے اور یہ ایک فتح ہے، مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں