اداکارہ انمول بلوچ کی شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش

لاہور(شوبز نیوز)) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔متعدد سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ادارہ نیلم منیر، کبری خان اور ماورا حسین کے پیا گھر سدھارنے کے بعد شادی کی قطار میں اب اداکارہ انمول بلوچ کھڑی ہیں۔میڈیا آوٹ لیٹس نے دعوی کیا ہے کہ انمول بلوچ کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے، وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔دعوی کیا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ کے ہمسفر کا نام عمیر بیگ ہے، جن کا شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق ہے اور وہ سابق وزیر کے بیٹے ہیں۔یاد رہے کہ 31 سالہ انمول بلوچ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل ماڈل تھیں۔انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے کمبخت تنو سے کیا تھا۔مقبول اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبروں کی تصدیق نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں