اداکارہ ایشیا دیول کی 14سال بعد شوبز میں واپسی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ، ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول 2000 کی دہائی میں سب سے زیادہ زیر بحث اداکاراں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں اپنا آغاز 2002 میں فلمکوئی میرے دل سے پوچھیاور اس کے بعد ‘نہ تم جانو نہ ہم’، ‘کیا دل نے کہا’، ‘دھوم’، ‘نو انٹری’ جیسی فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھاتی نظر آئیں۔اپنے ڈیبیو سے پہلے بھی ایشا دیول اپنی عظیم خاندانی میراث کی وجہ سے ہمیشہ توجہ کا مرکز رہیں، اگرچہ اداکارہ کا کیریئر کا گراف بہت شاندار نہیں رہا البتہ ان کی ذاتی زندگی میڈیا کے چرچوں میں خاصی رہی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا دیول نے انکشاف کیا کہ وہ اجے دیوگن سمیت اپنے کئی ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیسے منسلک کی گئیں اور کس طرح اپنے سابق شوہر، بھرت تختانی کے ساتھ علیحدگی کے بعد کیسے تعلقات رکھتی ہیں۔اداکارہ اب 14 سال بعدتم کو میری قسمکے ذریعے فلموں میں واپسی کر رہی ہیں، جنہوں نے دی کوئنٹ کو دیے انٹرویو میں مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں