اداکارہ حنا آفریدی نے شوہر سے دلچسپ ڈیمانڈز کر دیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حنا آفریدی اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئٹر تیمور اکبر آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔حنا آفریدی نے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا دلکش لباس پہنا، جس پر بھاری گولڈن جیولری نے ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کر دیا۔ دونوں کی جوڑی کی یہ حسین لمحات مداحوں میں خاصی مقبول ہو رہے ہیں۔اسی دوران ایک دلچسپ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے مزاحیہ انداز میں کچھ شرائط رکھ رہی ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ، ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں بیرون ملک سفر، مہنگے کپڑوں سمیت تمام شاپنگ کا خرچہ شوہر کو برداشت کرنا ہوگا اور وہ خود اپنی جیب سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کریں گی۔تیمور اکبر نے یہ تمام شرائط مسکراتے ہوئے قبول کر لیں، جس پر سوشل میڈیا یوزرز اس پیار بھرے اور مزاحیہ لمحے کی کافی تعریف کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں