اداکارہ راچیل محض 45سال کی عمر میں چل بسیں

سڈنی (شوبز نیوز) آسٹریلوی سوپ سیریل کی مشہور اسٹار راچیل کارپانی دائمی بیماری کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 45 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں۔اداکارہ راچیل کی بہن جارجیا نے اپنے والدین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک بیان پوسٹ کیا جس کے مطابق ہوم اینڈ اوے کی اداکارہ کی موت غیر متوقع طور پر لیکن پرسکون طریقے سے ہوئی۔پوسٹ میں کہا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ ٹونی اور گیل کارپانی اعلان کرتے ہیں کہ ان کی خوبصورت بیٹی، پیاری آسٹریلوی اداکارہ راچیل کارپانی، دائمی بیماری کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد غیر متوقع طور پر لیکن پرامن طور پر انتقال کر گئیں۔مداحوں سے راچیل کی فیملی کی جانب سے درخوات کی گئی کہ اس مشکل وقت میں فیملی کی رازداری کا خیال رکھا جائے۔خیال رہے کہ راچیل نے 29 اگست 2024 کو کلاڈیا کے طور پر اپنا پہلا کردار ادا کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں