اداکارہ رتیکا نے پرتعیش اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی (شوبز رپورٹر) انڈین کرکٹ ٹیم کے کامیاب سابق کپتان روہت شرما کی اہلیہ رتیکانے شاہی محل جیسا پرتعیش اپارٹمنٹ خریدلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رتیکا نے یہ پرتعیش اپارٹمنٹ ممبئی کے پوش علاقے پربھا دیوی علاقے میں واقع آہوجا ٹاورز میں خریدا ہے، جس کی مالیت 26 کروڑ 30 لاکھ روپے (پاکستانی تقریباً ایک ارب روپے) بتائی جا رہی ہے۔رِتیکا کا یہ نیا گھر ایک جدید ہائی رائز عمارت میں واقع ہے۔ اس اپارٹمنٹ کے ساتھ تین گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔ اگر کارپٹ ایریا کی بات کی جائے تو یہ اپارٹمنٹ تقریباً 2760 اسکوائر فٹ پر محیط ہے، جو اسے نہایت کشادہ اور آرام دہ بناتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت میں روہت شرما پہلے ہی ایک شاندار اپارٹمنٹ خرید چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں