اداکارہ ریشم کا خلیل الرحمان قمر پر بدتمیزی کرنے کا الزام

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نویس اور شاعر خلیل الرحمن قمر پر بدتمیزی کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔اداکارہ نے یہ انکشاف اپنے ایک حالیہ وی انٹرویو کے دوران کیا، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ریشم، جو اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں، نے انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کے ساتھ اپنے ایک تلخ تجربے کو شیئر کیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں نظرانداز کیا۔انٹرویو کے دوران ریشم نے اپنی تعلیمی قابلیت پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، میں میٹرک پاس ہوں، لیکن آج اگر میں کہوں کہ میں نے اردو میں گریجویشن کی ہے، تو لوگ یقین کرلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلمی سیٹ پر اپنے بڑوں سے اردو کے الفاظ سیکھے ہیں، اور انہیں اس پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں