اداکارہ زوئی سلڈانہ نے فلمی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ زوئے سالڈانا کی فلموں نے مجموعی طور پر 15 ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس طرح انھوں نے رابرٹ ڈانی جونیئر، ٹام کروز اور وین جانسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔انکی پانچ فلمیں باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہیں، جس کے ذریعے انھوں نے کئی بڑے سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جیمز کیمرون کی فلم اوتار: فائر اینڈ ایش کی کامیابی نے نہ صرف فلم ساز کو ایک بار پھر ہالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ناموں میں شامل کر دیا ہے بلکہ دنیا بھر میں باکس آفس کا بادشاہ بنا دیا ہے۔فلم کی کامیابی کی بدولت 37 سالہ امریکی اداکارہ زوئے سالڈانا سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔انہوں نے اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سال نئی جراسک ورلڈ فلم کی کامیابی کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں