کراچی(شوبز نیوز)اداکارہ سارہ عمیر نے نا مناسب انداز میں چھونے پر ہدایتکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔اداکارہ سائرہ عمیر نے مقامی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کے دوران ہم کھانا کھانے میز پر بیٹھے تھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے چھوا، میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوگیا ہوگا ۔



