اداکارہ سوہا علی کا اپنی فلم چھوری کے ساتھ انڈسٹری میں دوبارہ کم بیک

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سوہا علی خان کا شمار بھی فلم نگری کی ان اداکاراں میں کیا جاتا تھا جنہوں نے شادی کے فلمی دنیا کو ایسا خیر باد کہا کہ پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔تاہم اب اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی فلم چھوری 2 کے ساتھ انڈسٹری میں اپنا دوبارہ کم بیک کیا ہے اور وہ بھارتی میڈیا کو انٹرویوز دینے اور مختلف پوڈکاسٹ میں اپنی شرکت سے مداحوں کو خوش کرتی نظر آتی ہیں۔انڈسٹری میں اپنی واپسی پر دیے جانے والے ایک حالیہ انٹرویو میں سوہا نے بطور خاتون شادی کے بعد پیدا ہونے والے ازدواجی زندگی، مسائل اور کریئر کے بارے میں بات کی۔اسی انٹرویو میں سوہا نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد کی جانے والی سے آٹھ گھنٹے کی ورک شفٹ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد کا واقعہ بھی سنایا۔اداکارہ سوہا علی خان نے 38 سال کی عمر میں ماں بننے اور بیٹی عنایا کا استقبال کرنے کے بعد زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عنایا کی پیدائش کے بعد میں نے اپنی پوری شناخت کھو دی میں نے اپنے دوستوں کو کھو دیا یہاں تک کہ عارضی طور پر اپنے شوہر کو بھی کھو دیا۔سوہا نے بتایا کہ عنایا کی ماں بننے کے بعد میں سب کچھ بھول گئی تھی میں نے عنایا کو دیر سے جنم دینے کا انتخاب کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں