اداکارہ صبا قمر شدید علیل، ہسپتال منتقل

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد اسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ بالی و لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنے بیمار ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شدید ڈائیریا ہو گیا تھا مگر الحمدللہ اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں، صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری ٹیم میرا بہت خیال رکھ رہی ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ آپ لوگوں کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں، جلد واپس آں گی، مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیے گا۔صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں نامور سینئر اداکارہ حنابیات اور آمنہ شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ صباقمر نے ان دونوں اداکاراں کو انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا خاندان قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں