اداکارہ لائبہ خان شادی کے پرپوزل سے تنگ آ گئیں

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے پرپوزل سے پریشان ہوگئی ہیں۔لائبہ خان نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر شادی کے پرپوزل سے پریشان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک سعودی عرب کا بندہ تھا اس سے متعلق کہا گیا کہ میں نے چھپ کر شادی کرلی ہے اور اس کی دوسری تیسری شادی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ والد کو دوستوں کے فون آئے تھے اور وہ ڈر گئے تھے کہ یہ سب کیا ہے، میں نے اس وقت نیا انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا پھر انہیں بتایا کہ یہ جعلی خبریں ہیں۔لائبہ خان کے مطابق میں نے دوسرے اداکاروں سے متعلق بتایا جن کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں پھر وہ پرسکون ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو والدہ سیٹ پر ساتھ جاتی تھیں اب دو سال ہوگئے ہیں کہ وہ ساتھ نہیں جاتیں، سیٹ پر امی کو کال نہیں کرپاتی لیکن پہلے ہر ایک گھنٹے میں کال کرکے اپ ڈیٹ دیتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں