اداکارہ ماہرہ خان کی شوہر کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں تاہم کئی لوگ اداکارہ کو بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں