اداکارہ ممتا کلکرنی نے شوبز چھوڑ کر سنیاس لے لیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے اپنی زندگی کو ایک نئے روحانی سفر کی طرف موڑتے ہوئے مہامنڈلیشور کا خطاب حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں یہ خطاب کنر اکھاڑا کی جانب سے دیا گیا ہے، اور اب وہ شری یامنی مامتا نند گری کے نام سے جانی جائیں گی۔کنر اکھاڑا کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق ممتا کلکرنی کی پٹابھشیک (تاج پوشی) کی تقریب سنگم پر پِنڈ دان کی رسم کے بعد منعقد کی گئی۔ممتا جمعہ کی صبح پریاگ راج کے مہاکمبھ میں واقع کنر اکھاڑا کے سیکٹر 16 پہنچیں۔ وہ مکمل زعفرانی لباس اور رودراکش کی مالا میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اچاریہ مہامنڈلیشور لکشمی نارائن ترپاٹھی سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ممتا کلکرنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: “مہاکمبھ کا حصہ بننا اور اس کے شاندار نظارے کو دیکھنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں