اداکارہ مہا احمد کا لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمہا احمد نے سوشل میڈیا پر ساڑھی میں تصاویر شیئر کی ہے۔اداکارہ رمہا احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے، تصاویر میں پاکستانی اداکارہ کو بیلک اینڈ وائٹ ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔رمہا احمد پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کی تصاویر کو جہاں ان کے کئی مداحوں نے پسند کیا وہی ادکارہ کو انڈین اسٹائل ساڑھی پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔رمہا احمد کی تصاویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ انڈین کلچر اتنا کیوں پسند ہے؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ کوئی غلط بات تو نہیں اس میں۔اداکاکرہ رمہا احمد نے مزید کہا کہ اور آپ کو نہیں پتہ لیکن میری امی انڈیا سے ہیں تو یہ میرا کلچر بھی ہے۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں