لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ میگھا فنکاروں کے ہمراہ رواں ماہ کے آخریا مئی کے پہلے ہفتے یورپ اور یوکے کے دورے پر روانہ ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ میگھا اور ان کے ہمراہ روانہ ہونے والے فنکار یورپ اور یوکے کے مختلف حصوں میں خصوصی پرفارمنس دیں گے ۔ روانگی کے لئے سفری دستاویزات اور شوز کے انعقاد کے لئے حتمی تیاریاں جاری ہیں ۔ اس حوالے سے میگھا نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے دورے کی دعوت دی جارہی تھی لیکن پاکستان میں مصروفیات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی عالمی صورتحال کی وجہ سے حتمی شیڈول طے نہیں ہو پارہا تھا ۔




