اداکارہ نادیہ افگن کی فیروز خان پر کڑی تنقید

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ نادیہ افگن نے فیروز خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیروز کردار نہیں، ہمیشہ خود کو ہی نبھاتا ہے۔ایک انٹرویو میں نادیہ افگن نے کہا کہ میں نے فیرزو خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراں سے سنا ہے کہ وہ کام کرنا مشکل بنا دیتے ہیں، وہ اپنی ساتھی اداکاراں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے جیسے ہی کردار کرتے ہیں، کوئی اصل کردار نہیں ہوتا، ہر بار وہ فیرزو ہی نظر آتا ہے، کردار نہیں۔اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے نادیہ افگن کی بات سے اتفاق کیا، ایک صارف نے کہا میں بھی فیرزو کی وجہ سے یہ ڈرامہ نہیں دیکھتی، جبکہ کچھ صارفین نے فیرزو خان کا دفاع کیا، ایک نے کہا اگر آپ نے خود ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں۔ایک اور صارف نے کہا انہیں صرف ان کی اداکاری پر رائے دینی چاہیے تھی، ذاتی رویئے پر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں