اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

نیویارک(شوبز نیوز) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں دیگر چیزوں کے لیے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ خود کو اداکارہ کہنے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ میں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی ایسا کہتی ہوں تو ہر بار میرے گھر والے اپنی آنکھیں گھماتے ہیں، مگر میں اداکاری کو چھوڑنے کے لیے سنجیدہ ہوں، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو میں زندگی میں کرنا چاہتی ہوں ۔ان کی حالیہ فلم بلیگ بیگ مارچ 2025 میں ریلیز ہوئی تھی، اپنے کیرئیر میں وہ 2 آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں