اداکارہ وہاج علی کی سوشل میڈیا سٹوری وائرل

کراچی (شوبز نیوز) اداکار وہاج علی کی جذباتی انسٹاگرام سٹوری نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں وہاج علی نے لکھا ہے کہ اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا، لوگ آئیں گے تو سودا کریں گے۔وہاج کے ان دل کو چھو لینے والے الفاظ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاج علی نے سچائی پر مبنی بات لکھی ہے۔جبکہ ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ یہ خوبصورت جملے دراصل سلمان خان کے والد معروف مصنف سلیم خان کے تحریر کردہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں