اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی کبری خان اور گوہر رشدید کی موج مستیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں ہلہ گلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں کبری اور گوہر دلہن دلہن کے سامنے زمین پر بیٹھے ہیں اور اداکارہ شوہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قوالی کی طرح اشارے کررہی ہیں۔ کبریٰ خان کو ویڈیو میں شوہر گوہر رشید کو پیار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے’ اداکار جوڑی کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں